ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دلانا حکومت کی ترجیح:مختارعباس نقوی

اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دلانا حکومت کی ترجیح:مختارعباس نقوی

Thu, 14 Jul 2016 10:40:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اقلیتی امور کی وزارت کا آزادانہ چارج سنبھالنے کے بعدمختارعباس نقوی نے آج کہاکہ اقلیتوں کوبااختیار بنانا مرکز کی ترجیح میں شامل ہوگا اور وہ معاشرے کے آخری شخص تک ترقی کے فوائدپہنچانے کی کوشش کریں گے ۔نقوی نے کہاکہ اقلیتوں کوسماجی ، اقتصادی اور تعلیمی اعتبارسے با اختیار بنانا ہماری ترجیح میں شامل ہوگا۔ایماندار اور شفاف کوشش کی جائیں گے تاکہ ترقی کے فوائد معاشرے کے آخری شخص تک پہنچیں۔وزارت کے سینئر حکام نے اپنے منصوبوں کے سلسلے میں ان کے سامنے رپورٹ پی کی ۔نجمہ ہبت اللہ نے کل ذاتی وجوہات سے اقلیتی امور کی وزارت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد نقوی کووزارت کا آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔


Share: